اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور ذیشان ضمیر آج کے میچ سے باہر

اسلام آباد(گلف آن لائن)ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم کے کپتان شاداب خان اور ذیشان ضمیر کے آج کے میچ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق شاداب خان گروئن انجری اور ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے یہ دونوں کھلاڑیوں جمعرات کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، میڈیکل پینل جلد مزید تفصیل سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں