شہباز شریف

حکومت کا ارادہ تھا18فروری کو فرد جرم عائد کرائیں گے، اللہ مالک ہے ‘ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کا اجلاس صرف میری وجہ سے ملتوی کیا گیا کیونکہ فردجرم کے لئے 18فروری کی تاریخ مقرر تھی ، ہم نے استدعا کی کہ تاریخ 17یا19فروری کر دی جائے ، ان کا مقصد یہ صرف تھا کہ میں شاید 18فروری کو بہانہ بنائوں گاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست خارج کی تو انہوں نے اسمبلی سیشن کی تاریخ تبدیل کر دی، حکومت کا ارادہ تھا کہ 18فرد جرم عائد کروائیں گے لیکن اللہ مالک ہے۔عدالت میں تلخ کلامی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صدر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عدالت میں کوئی تلخ کلامی نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں