بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کی جی لین یونیورسٹی کی طرف سے چین میں برف کی اقتصادی ترقی کی انڈیکس رپورٹ جاری کی گئی۔اس رپورٹ میں چین میں برف کی معیشت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تخمینہ لگایا گیا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے مثبت اثرات کے باعث 2022 میں چین میں برف کی معیشت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
مذکورہ رپورٹ، چین میں برف کی معیشت کے ترقیاتی انڈیکس کے حوالے سے پہلی جامع رپورٹ ہے جس میں آئس اینڈ سنو سپورٹس ،سازوسامان ،سیروسیاحت، ثقافت اور دوسری متعلقہ صنعتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے 2015 میں سرمائی اولمپکس کی میزبانی حاصل کی تھی ، جس کے بعد 2021 میں چین میں برف کی معیشت دوہزارسولہ سے دو گنا ہو چکی تھی ۔رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئِی ہے کہ اس وقت برف کی صنعت میں ترقی کا عدم توازن موجود ہے،خاص طور پر برف سے متعلق سازوسامان کی تیاری کی صنعت نسبتاً کمزور ہے۔