اقوام متحدہ (گلف آن لائن) اقوام متحدہ میں مستقل چینی مندوب چانگ جون نے مسئلہِ یوکرین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کا موقف بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہِ یوکرین کا حل “منسک معاہدے” پر عمل درآمد کرناہے۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ مختلف فریق تعمیری رویے کے ساتھ ، مذاکرات کے ذریعے نئے منسک معاہدے پر عمل درآمد کے دوران سامنے آنے والے اختلافات کو حل کریں گےاور یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار ماحول تیار کریں گے۔
چینی مندوب جانگ جون کا کہنا تھا کہ متعلقہ فریقوں کو سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ چین موجودہ سنگین صورتحال کو معمول پر واپس لانے کے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
نیٹو کے رکن ممالک میں اضافے کے حوالے سے جانگ جون نے کہا کہ سرد جنگ کے اختتام کے بعد نیٹو کے رکن ممالک میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یہ مشترکہ سلامتی کے تحفظ کی خلاف ورزی ہے۔چین نے متعلقہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق لیں اور مشترکہ ، جامع، تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے نظریات کو برقرار رکھتے ہوئے ،مذکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جائے، تنازعات کو حل کیا جائے اور عالمی و علاقائی استحکام کے لیے کام کیا جائے۔
Load/Hide Comments