راناشہزاد رفاقت

پیر سید خادم حسین شاہ بخاری کبڈی ٹورنامنٹ میں،راناشہزاد رفاقت ، عارف گھمن کی شرکت

لاہور(گلف آن لائن)پیر سید خادم حسین شاہ بخاری کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے صدر راناشہزاد رفاقت اور تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے کوارڈینیٹر عارف گھمن کی شرکت ،شائقین اور انتظامیہ کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔

راناشہزاد رفاقت
پیر سید خادم حسین شاہ بخاری کبڈی ٹورنامنٹ میں،راناشہزاد رفاقت ، عارف گھمن کی شرکت

تفصیلات کے مطابق پیر سید خادم حسین شاہ بخاری کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمانان خصوصی کو پھولوں اور بینڈ باجوں سے گراﺅنڈ میں لایا گیا جہاں پر شائقین اور انتظامیہ کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ پیر سید خادم حسین شاہ بخاری کبڈی ٹورنامنٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد مقامی اور دو ر دراز کے گاﺅں سے آئے شائقین نے ٹورنامنٹ سے لطف اٹھایا۔

رانا شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے رجحان کو مزید بڑھایا جائے تاکہ نوجوان نسل تباہی کی طرف گمراہ نہ ہو ۔ کبڈی میرا پسندیدہ کھیل ہے اس میں جوان اپنی طاقت اور ذہانت کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کے صدر راناشہزاد رفاقت نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں میڈلز ،نقد انعامات تقسیم کئے۔ انتظامیہ کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر 5 لاکھ روپے دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں