یونیسیف

یونیسیف کا افغان اساتذہ کودوماہ کیلئے وظیفہ ادا کرنے کا اعلان

کابل(گلف آن لائن)طالبان حکومت پر منڈلاتی پابندیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اساتذہ کو ماہانہ وظیفہ ادا کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر کے بیشتر اسکول بند رہنے کی وجہ سے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہوگئے تھے۔

یونیسیف نے اعلان کیا جنوری اور فروری کے لیے تقریبا 100 ڈالر کے مساوی رقم مقامی کرنسی میں ایک لاکھ 94 ہزار پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچرز کو ادا کی جائے گی۔اس سلسلے میں یونیسیف کی مالی اعانت یورپی یونین کرے گی۔یونیسیف افغانستان کے نمائندے محمد ایویا نے کہا کہ بہت سے اساتذہ کے لیے مہینوں کی غیر یقینی صورتحال اور مشکلات کے بعد ہمیں افغانستان کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جنہوں نے بچوں کا سکھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں