ماسکو (گلف آن لائن)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اورخام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالرسے بڑھ گئی ہے سعودی آرامکو کے حصص کی قیمت 4.2 فی صد اضافے کے ساتھ 42.25 ریال (11.26ڈالر)کی ریکارڈ بلند سطح پرپہنچ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت نے 2014 کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہوئی ہے جس سے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ یورپ میں جنگ عالمی توانائی کی ترسیل میں خلل ڈال سکتی ہے۔سعودی آرامکو کے حصص میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے اور رواں سال میں اب تک دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کے حصص میں 16 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔