کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اْشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ تقریباً نصف دہائی تک، ان کے خاندان نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو اپنا گھر کہا’۔ اْنہوں نے لکھا کہ’یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے’۔
گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں تمام انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔مومنہ مستحسن نے لکھا کہ’ جنگ کسی چیز کا جواب نہیں ہے’۔جبکہ اداکارہ اْشنا شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر روس کی جانب سے یوکرین پر کیے جانے والے حملوں پر افسوس کااظہار کیاہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کے لیے دعا کررہی ہوں’۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ اس سے پہلے کہ کوئی اْن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ اْنہیں کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کے لیے بھی بہت دکھی ہیں اور اْن سب کے لییہمیشہ ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں’۔