جمشید اقبال چیمہ

(ن) لیگ کے دور میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 5 فیصد تھی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جب تحریک انصاف حکومت میں آئی تو اس وقت ملک میں بیروزگاری کی شرح ساڑھے 5 فیصد تھی جواب کم ہو کر ساڑھے 4 فیصد ہوگئی ہے ،پچھلے ساڑھے 3 سال میں کاروبار کے لیے 26 لاکھ سے زائد افراد کو بلاسود قرضے دیے گئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہہماری حکومت آنے سے پہلے 32 لاکھ لوگ بیروزگار تھے اور یہ تعداد اب تقریباً 26 لاکھ رہ گئی ہے،ہمارے دور میں جو 75 لاکھ لوگ جاب مارکیٹ میں آئے وہ اپنی اپنی فیلڈ میں سیٹ ہو چکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے 3 سالوںمیں کاروبار کے لیے 26 لاکھ سے زائد افراد کو بلاسود قرضے دئیے گئے،اس کے علاوہ ہم نے ورکنگ کیپٹل قرضوں میںبھی تین گنا اضافہ کیا جس کے نتیجے میں کاروباروں میں تیزی آئی اور باعزت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ان شا اللہ ہماری حکومت کے اختتام تک بیروزگاری کی شرح 3.4 فیصد رہ جائے گی جو(ن) لیگ کے دور میں ساڑھے 5 فیصد پر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں