شیری رحمن

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ نے حکومت سے پیکا قانون واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ حکومت سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس واپس لینا کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عدالت، صحافتی تنظیموں، سول سوسائٹی اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پیکا قانون پر سوالات اٹھائے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ پیکا قانون فیک نیوز کی آڑ میں ایک ہتھیار ہے، قانون میں فیک نیوز کی تشریح کئے بنا تنقید کرنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ قانون غلط خبروں کی روک تھام کے لئے ہوتا تو پارلیمان میں بل پیش کیا جاتا۔ سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ آزادی اظہار پر قدغنیں لگانا کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت پیکا آرڈیننس واپس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں