واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا نے بھارت کو روس سے دوری اختیار کرنے کا انتباہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں یوکرین پر روسی حملے کے حوالے سے معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور ڈونلڈ لو نے بیان میں کہا کہ امید ہے روس پر شدید تنقید کے بعد بھارت خود کو روس سے دور کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ روسی حملے کی مذمت کے اجتماعی ردعمل کیلئے امریکا نے بھارت سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ لو کا مزید کہنا تھا کہ روسی بینکوں پر پابندیوں کے بعد کسی بھی ملک کیلئے روس سے بڑے ہتھیاروں کا نظام خریدنا بہت مشکل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو استثنیٰ دینے یا پابندیاں لگانے سے متعلق امریکی صدر یا سیکریٹری کے فیصلوں پر بات کے قابل نہیں۔ بھارت امریکا کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت امریکا کا واحد بڑا اتحادی ہے جس نے ماسکو پر عوامی سطح پر تنقید کرنے سے انکار کیا ہے۔