کھڈیاں خاص(گلف آن لائن)معروف گلوکارہ حمیراچنانے شاعر آصف رحمان کا لکھا ہوا نیا سرائیکی گیت”تیری اکھیاں دے وچ ڈٹھاپیار” ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کامیوزک وقاراحمد نے ترتیب دیا تھا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حمیراچنا نے کہاکہ ان کا یہ گانا نامور شاعر آصف رحمان کا لکھا ہواایک سرائیکی گیت ہے جس کا آڈیو آج مکمل کیا گیا ہے انشاء اللہ اس کی ویڈیوبھی جلدتیارکی جائیگی۔
ایک سوال کے جواب میں حمیراچنانے کہاکہ وہ اب بہت کم گانے ریکارڈ کروارہی ہیں مگر جتنے بھی کروارہی ہیںوہ سب سلیکٹواور معیاری شاعری پر مبنی ہیں کیونکہ سننے والے ان سے اچھا سننے کی امید رکھتے ہیں حمیرا چنا نے مذیدکہاکہ آصف رحمان کا شمار اچھا لکھنے والوں میں ہوتا ہے ان کا یہ گانامجھے بہت بھایااسی لیئے میں نے اس کو ریکارڈ کروایا ہے انہیں امید ہے کہ ا ن کے پرستاراس نئے گانے کو بے حد پسندکریں گے۔یاد رہے کہ آصف رحمان اس سے قبل گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،شفاء اللہ نیازی،جوجی علیخاں ،نوراں لعل ودیگر گلوکاروں کے لیئے سپرہٹ گیت لکھ چکے ہیں۔