ا پیکج

حکومت کارمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ

لاہور( گلف آن لائن)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپے کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس میں گھی کیلئے4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔

باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیا ء پر76کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں