شہباز شریف

شہبازشریف کاسابق صدر رفیق تارڑ کی کے انتقال پر ا ظہار افسوس

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی کے انتقال پر ا ظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے۔

اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا۔ ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔ ان کی کمی ہمیشہ ہر قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ تعالی تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں