سی پی پی سی سی

چینی صدر کی مسلسل 10 سالوں سے سی پی پی سی سی کے گروپ اجلاس میں شرکت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ سیشنز میں شریک مندوبین کی آراء سننا اور ان کے گروپ اجلاس میں شرکت کرنا،شی جن پھنگ کا چین کے دو سیشنز میں ایک مقررہ معمول ہے۔چینی میڈ یا
کے مطا بق قومی عوامی کانگریس کے گروپ عموماً مختلف علاقوں سے متعین کیے جاتے ہیں جب کہ سی پی پی سی سی کے گروپ مختلف طبقات اور سیاسی جماعتوں سے متعین کیے جاتے ہیں۔رواں سال سی پی پی سی سی میں کل 34 طبقات یا گروپس مقرر کیے گئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے سال 2013 سے اب تک ،مسلسل 10 سالوں سے کل بیس سے زائد طبقات یا سیاسی گروپس سےمتعلق گروہی اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔مارچ 2018میں شی جن پھنگ نے گروہی اجلاس میں شرکت کے دوران پہلی مرتبہ “نئے طرز کا سیاسی جماعتی نظام”پیش کیا۔

حالیہ برسوں میں انہوں نے مختلف گروہی اجلاسوں میں اختراعی ترقی ،قومیتوں سےمتعلق پالیسی،آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی،نئے طرز کے سیاسی و تجارتی تعلقات،دانشوروں کے احترام،ادبی تخلیق و علمی اختراع سمیت دیگر پہلوؤں پر اہم تقاریر کیں۔

2020 میں دو سیشنز ،مئی تک ملتوی کیے گئے تھے۔اس سال شی جن پھنگ نے معاشی حلقے کے مندوبین کے گروہی اجلاس میں شرکت کی اور بحران میں نئے موقع پیدا کرنے اور بدلتی صورتحال میں نئے آغاز کی تلاش کی ضروریات پر زور دیا۔جب کہ دو ہزار اکیس میں انہوں نے عوامی صحت عامہ اور تعلیم سے متعلق ہدایات دیں۔
رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس منعقد ہوگی اور زرعی پیداوار کو مستحکم بنانے کا موضوع خاص اہمیت کا حامل ہے۔سماجی ضمانت کا مسئلہ عوام کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہے۔اس لیے موجودہ دو اجلاسوں میں شی جن پھنگ نے زراعت ، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی ضمانت سے وابستہ حلقوں کے مندوبین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ،جس سے ایک واضح پیغام دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں