ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں جوکہ ایک نفسیاتی مرض ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اس بارے میں کھل کر بتایا کہ وہ کس طرح اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میں اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہوں، میں مذاق نہیں کر رہا، یہ ایک طبی حالت ہے۔ آپ اسے ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا ایک جملہ، ایک آیت یا تقریر کو دہراتے رہتے ہیں، میں اس طرح ہر وقت کرتا ہوں اس لیے میں کبھی بھی بالکل آرام نہیں کرتا، یہاں تک کہ جب سو رہا ہوں تب بھی وہ جملہ دہراتا رہتا ہوں۔