فواد چوہدری

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیر اعظم کی طرف سے یورپین ملک کے خلاف سخت بیان دیئے جانے کے معاملہ کو ایوان میں زیر بحث لانے کیلئے تحریک جمع کرائی ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمنٰ کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے یورپین ملک کے خلاف سخت بیان دیئے جانے کے معاملہ کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں سینیٹرکامران مرتضی کی طرف سے ایوان میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن بھی شیئر کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اندازہ لگائیں ان جماعتوں کی سوچ اور حیثیت کیا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں