خوشبو

جب سمجھوں گی میر اشوبز میں وقت پورا ہو گیا تو باوقار طریقے سے الگ ہو جائوںگی’ خوشبو

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میںزبردستی شوبز سے وابستہ نہیں رہوں گی بلکہ جب میں سمجھوں گی کہ میر اشوبز میں وقت پورا ہو گیا ہے تو باوقار طریقے سے خود ہی الگ ہو جائوں گی ، بعض اداکارائیں زبردستی کام کرنے کی خواہشمند ہیں او ر وہ سفارش سے کام ڈھونڈ بھی لیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہی بلکہ حقیقت پر مبنی بات کر رہی ہوں ۔

پرستاروں نے فیصلہ کرنا ہوتا کہ وہ کسی فنکار کو مزید کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں سینئر اداکار ہ ہوں اور جونیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی اوررہنمائی کرتی ہوں۔ خوشبو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے لیکن بلا تعطل فلموں کی ریلیز تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں