چوہدری سرور

پارٹی بھی ایک خاندان ہوتا ہے ،قیادت کو علیم خان ،جہانگیر ترین سے بات کرنی چاہیے ‘ چوہدری سرور

لاہور(گلف آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی قیادت کو جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی بھی ایک خاندان ہے جس کو متحد رکھنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے،جب سیاسی پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہو جائیں تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

ایکسپو سنٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد العلیم خان اور جہانگیر ترین کی بھی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب تک عثمان بزدار کو وزیراعظم، پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیر اعلی رہیں گے،کس کو ہٹانا ہے کس کو وزیر اعلی لگانا ہے یہ وزیراعظم کا اختیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنی چاہیے ،یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے،172اراکین کو قومی اسمبلی میں پورا کر نا اپوزیشن کاکام ہے،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا سب کوتسلیم کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں