حافظ حمد اللہ

عمران ذہنی مریض بن چکے، ہسپتال میں داخل کرانا چاہیے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے، تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چوبیس گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیچارے کو نیند میں بھی مولانا نظر آ رہے ہوتے ہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کرنے والا غلط اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں