فاروق ستار

کیا ڈیڑھ سال میں مطالبات پورے ہوں گے؟ ایم کیو ایم وزارت کا بوجھ نہ لے ،فاروق ستار

کراچی(گلف آن لائن)ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ساڑھے 3 سال میں مطالبات پورے نہیں ہوئے، ڈیڑھ سال میں کیا ہوں گے؟ ایم کیو ایم وزارت کا بوجھ نہ لے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے ایم کیوایم سے الگ ہوں۔ ایم کیوایم کو پڑھے لکھے مڈل کلاس لوگوں کی جماعت دیکھنا چاہتا ہوں۔ ایم کیو ایم کے دوستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وزارت کا بوجھ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ ضرور کریں۔ عدم اعتماد میں بھی عمران خان کا ساتھ دیں، لیکن ایم کیوایم اپنے مطالبات کو مانیٹر بھی کرے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کسی ایک مطالبے پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ ساڑھے 3 سال میں مطالبات پورے نہیں ہوئے ڈیڑھ سال میں کیا ہوں گے؟ لالی پاپ دینے کیلئے حیدرآباد کا ایک آفس کھول دیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ ق لیگ پانچ سیٹوں پر پنجاب کی وزارت اعلی کی باتیں کر رہی ہے، ایم کیوایم کے پاس 7 سیٹیں ہیں لاپتہ افراد تک کا کچھ نہیں کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں