ریاض (گلف آن لائن)سعودی حکام نے حرمین شریفین میں داخلے کیلیے توکلنا اسٹیٹس دکھانے کی شرط ختم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے داخلے کیلئے حفاظتی تدابیر میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلئے زائرین کو اب توکلنا اسٹیٹس دکھائے کی ضرورت نہیں ہوگی تاحال حرمین شریفین میں داخلے کیلئے توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس امیون دکھانا ہوتا جس کے بعد ہی داخلے کی اجازت ملتی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کی تھی، بعدازاں سماجی فاصلہ اور غیرملکی زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی۔