بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے مسئلہِ یوکرین پر فرانس کے وزیر خارجہ جین ایوویز لے دریان اور اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگی ڈی مایو سےفرداً فرداً ورچوئل ملاقات کی۔چینی میڈ یا کے مطا بق فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وانگ ای نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں تاہم اختلافات بدستور نمایاں ہیں ،لیکن ہر ایک مذاکرے سے امن کی امید میں اضافہ ہوگا اور فائربندی مزید ممکن ہو گی۔چین کو امید ہے کہ عالمی برادری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس امن کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ سلامتی کونسل میں تعاون جاری رکھنے پرآمادہ ہے۔
اطالوی وزیر خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ مل کر امن مذاکرات کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو سلامتی کے نا قابل تقسیم کے اصول کے مطابق موجودہ سمجھوتوں کی بنیاد پر روس کے ساتھ متوازن،موثر اور پائیدار یورپین سکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہیئے۔
اطالوی وزیرِ خارجہ نےکہا کہ اٹلی انسانیت کے حوالے سے چین کی پیش کردہ چھ تجاویز پر توجہ دیتا ہے اور چین کے ساتھ صلاح و مشورے کو مضبوط بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپین سکیورٹی سسٹم کے لیے مختلف فریقوں کے مساوی صلاح ومشورہ کی ضرورت ہےتاکہ مشترکہ مفادات کی تکمیل ہو۔