چین

چین کی جانب سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مخالفت

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے یوکرین کے بائیو سیکیورٹی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں کہا ہے  کہ چین حیاتیاتی سیکیورٹی کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہمیشہ حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سمیت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام ہتھیاروں کی مکمل ممانعت اور مکمل تلف کرنے کی وکالت کرتا ہے ۔

کسی بھی حالت میں، کسی بھی ملک کی طرف سے حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی ترقی، قبضے یا استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور جن ممالک نے اپنے ان ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا ہے، چین ان سے جلد از جلد ایسا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے اغراض و مقاصد کی سختی سے پاسداری کی  جانی چاہیے۔

چانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو طویل عرصے سے امریکی بائیو ملٹری سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ امریکہ کی دنیا بھر میں 336 ایسی لیبارٹریز ہیں۔یہ امریکہ کی طرف سے حیاتیاتی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن میں فریقین کی کانفرنس میں جمع کردہ ڈیٹا ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ کھلے پن اور شفافیت کی وکالت کی ہے۔

اگر امریکہ کو لگتا ہے کہ متعلقہ معلومات غلط ہیں تو وہ متعلقہ شواہد شائع کر سکتا ہے اور وضاحتیں کر سکتا ہے تاکہ عالمی برادری فیصلہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں