شہباز شریف

اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ اسمبلی اسپیکر ایوان کا نگہبان ہوتا ہے، ایک ایسا کردار جس کیلئے اسے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسد قیصر متعصب اور پی ٹی آئی کے حق میں جھک گئے ہیں۔شہباز شریف نے لکھا کہ ان کے طرز عمل اور بیانات ان کے کردار اور قابلیت پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں