ظہیر عباس

ٹاس کوئی بھی جیتے کھیل کا تیسرا چوتھا دن اہم ہو گا، ظہیر عباس

کراچی (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹاس کوئی بھی جیتے کھیل کا تیسرا چوتھا دن اہم ہو گا۔ایک بیان میں ظہیر عباس نے کہا کہ آسٹریلیا نے 24 سال بعد اپنی ٹیم پاکستان بھیجی ہے جس پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آسٹریلین ٹیم کو دیکھ کر خوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہو گا اور لوگ انجوائے کریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے آسٹریلیا کو سپورٹ کریں، ہمیں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔کراچی ٹیسٹ کے حوالے سے ظہیر عباس نے کہاکہ ٹاس کوئی بھی جیتے کھیل کا تیسرا چوتھا دن اہم ہو گا، اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ مشکل ہو گی۔ظہیر عباس نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرنا جانتے ہیں اس لیے آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں