لاہور(گلف آن لائن )اداکارہ ببرک شاہ نے کہا ہے کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہو تو میں آنکھیں بندکر کے اس کی حامی بھر لوں، ” فلم کوٹھے پکے رشتے کچے” میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو سب سے پہلے اپنے کردار بارے جانچ پڑتال کی اورجب مجھے لگا کہ میرے لئے منتخب کئے گئے کردار میں جان ہے تو اس میں کام کرنے کی حامی بھری ۔
ایک انٹر ویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کے ساتھ اردو ،پشتو اور پنجابی فلموںمیں کام کر چکا ہوں اور سب کا مزاج الگ ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فلم ” کوٹھے پکے رشتے کچے ” کا موضوع بہترین اور منفرد ہے اورمجھے قوی امید ہے کہ فلم کو دیکھنے کے بعد فلم بین اس کی کہانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔