ترکی

ترکی اور یونان شدید برف باری کی لپیٹ میں،عوام کو احتیاط کی ہدایت

ایتھنز/استنبول (گلف آن لائن)ترکی اور یونان میں ایک مرتبہ پھر شدید برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق استنبول کے ہوائی اڈے پر درجنوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ ٹریفک حادثات اور رکاوٹوں کی وجہ سے کئی مرکزی شاہراہیں بھی بند پڑی ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی طوفان کی پیشن گوئی کی گئی ہے اور حکام نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

یونان کے کئی جزائر بھی برف باری کی لپیٹ میں ہیں اور کچھ حصوں میں درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جو ان علاقوں کے لیے انہونی سی بات ہے۔ یونان میں بھی نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں