رانا ثنااللہ

رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو تیاریوں کی ہدایت کی ۔رانا ثناء اللہ نے عہدیداروں کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ڈی چوک میں پہنچے کے لئے تیار رہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ڈی چوک میں عوامی قوت دکھائیں گے، پارٹی قیادت کال دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں،پاکستان مسلم لیگ ن بھی ڈی چوک میں جلسہ کرے گی ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں