مسرت جمشید چیمہ

(ن) ،پی پی کی ٹکٹیں اب فلمیں دیکھنے کے کام ہی آئیں گی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کی سازش کے بعد بلاول زرداری کا فلم دیکھنے سینما جانے سے اپوزیشن کی سنجیدگی واضح ہے ،ویسے بھی پیپلز پارٹی کی ٹکٹ کا کوئی امیدوار نہیںبلاول زرداری نے اب سینما کی ٹکٹیں ہی دینی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کی بھول ہے کہ سینما کی ٹکٹ پر اراکین اسمبلی کو ورغلایا جا سکتا ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ٹکٹیں بھی اب فلمیں دیکھنے کے کام ہی آئیں گی ۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ بلاول اپنے خاندان اورسندھ حکومت کی لوٹ مار کی کرپشن کی فلم دکھاتے اس کے لئے تو انہیں ٹکٹیں خریدنے کی ضرورت بھی پیش نہ آتی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلیں مقروض جبکہ (ن) اور پی پی کی قیادت کی آئندہ سات پشتیں کھربوںپتی ہو گئیں۔ انہوںنے کہا کہکرپٹ اپوزیشن ٹولہ گھات لگاکر بیٹھا ہے لیکن یہ خود ہی اپنے جال میں پھنس جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب جلسوں کے بعد اپوزیشن کو ہوائوں کے رخ کا اندازہ ہو گیا ، ڈی چوک کاجلسہ چوروں کے ٹولے کے سیاسی تابوت میںآخری کیل ٹھونک دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں