لاہو ر(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں عمران خان کوجاناہوگا، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پہلے مرکز میں ہوگا،عوام اورپی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خا ن کی پالیسیوں سے تنگ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان کی بڑی تعدادضمیرکی آواز پرووٹ دیناچاہتی ہے،ہم مدبرلوگ ہیں ایساکام نہیں کرناچاہتے ،عمران خان کیساتھ اب کوئی نہیں رہنا چاہتا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ لاجزمیں تماشالگایاگیا۔
پاکستان کے اداروں کونوٹس لینا چاہیے،شاہراہ دستورکومیدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔احتساب اداروں اورانصاف عدالتوں کاکام ہے۔ملک اب پیچ ورک سے نہیں چل سکتا۔شفاف الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔چاہتے ہیں ملک میں فوری الیکشن ہوں۔