صبا ء قمر

تنہائی پسند ہوں، اپنے ساتھ خوش رہتی ہوں، صبا ء قمر

کراچی (گلف آن لائن)ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کسی پارٹی میں جانے کیلئے تیارہونے سے میری جان جاتی ہے، اسی لئے شوبز انڈسٹری میں موجود دوستوں کی جانب سے ملنے والی دعوتیں اور تقریبات میں نہیں جاتی۔صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی گئی۔انٹرویو میں اداکارہ سے شوبز انڈسٹری میں میل جول کم اور تقریبات سے دور رہنے کی وجہ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ تیاری سے میری جان جاتی ہے، جیسے کہ کپڑے، میک اپ اور اْنہیں تیار ہونا اور روایتی لباس پہننا نہیں پسند اسی لیے وہ شوبز انڈسٹری میں موجود دوستوں کی جانب سے ملنے والی دعوتیں اور تقریبات میں نہیں جاتیں ۔

‘انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ‘ کبھی کبھار وہ سوچتی ہیں کہ وہ آج تو دعوت پر ضرور جائیں گی، مگر جب وہ اپنی الماری می جھانکتی ہیں تو کچھ بھی پہننے کے لیے نظر نہیں آتا’۔صبا قمر نے کہا کہ ‘ہاں اگر اْنہیں کوئی اپنی دعوت میں ٹی شرٹ اور پاجامے میں شرکت کی اجازت دے دے تو وہ ہر دعوت پر ضرور جائیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں تنہائی پسند ہوں، میں اپنے ساتھ خوش رہتی ہوں، مجھے اکیلا رہنا اور بس دو چار دوستوں کے ساتھ گھلنا ملنا پسند ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں