یوکرائنی صدر

مذاکرات کا مقصد پوتین سے ملاقات کا بندوبست کرنا ہے،یوکرائنی صدر

کیف ( گلف آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک کا وفد روس کے ساتھ سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وفود کے نمائندے ویڈیو کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کر رہے ہیں۔یوکرینی صدر نے ایک بار پھر نیٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک پر نو فلائی زون نافذ کرے۔ ایسا کرنے سے انکار اتحادی ممالک پر روسی حملے کا باعث بنے گا۔

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ تیس میزائل صرف لویو کے علاقے میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا جس سے روسی فیڈریشن کی سرزمین کو خطرہ ہو۔ یہ نیٹو کی سرحد سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔زیلنسکی نے یاد دلایا کہ انہوں نے گذشتہ سال نیٹو رہ نمائوں کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر روسی فیڈریشن کے خلاف سخت احتیاط نہ برتی گئی تو جنگ شروع ہو جائے گی۔یوکرینی صدر نے زور دے کر کہا کہ اتوار کو کیف کے قریب امریکی صحافی برینٹ رونو کا قتل روسی فوج کا دانستہ حملہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں