ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے فلم ‘اوم شانتی اوم’ کیلئے آڈیشن نہیں دیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’اْنہیں یاد ہے کہ وہ صوفے کے کنارے بہت گھبرائی ہوئی بیٹھی تھیں۔ اْنہوں نے کہا کہ’ آج بھی جب وہ ڈائریکٹر فرح خان کو دیکھتی ہیں تو وہ سوچتی ہیں کہ کیا سوچ کر اْنہوں نے اداکارہ کو کاسٹ کرنے سے پہلے آڈیشن نہیں لیا۔
دیپیکا نے مزید کہا کہ ‘ان کی پہلی فلم تقریباً اْنہیں تھال میں رکھ کر پیش کی گئی تھی۔اْنہوں نے بتایا کہ’ان کااتنی اچھی طرح سے خیال رکھا گیا تھا جس کے بارے میں اْنہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ ‘لیکن اْنہیں بہت سی فلمیں کرنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔