اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2022 کو کالعدم قرار دیدیا۔ بدھ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ 2015 کے تحت کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ میئر کا الیکشن براہِ راست اور ڈپٹی میئر کا عہدہ ختم کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور بلدیاتی حکومت چلانے کے لیے غیرمنتخب افراد کی کونسل بھی قانون کے متصادم ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام غیرآئینی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا۔