لاہور(گلف آن لائن)پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان اگلے2 روز میں متوقع ہے، قومی ون ڈے اسکواڈ کیلئے مشاورتی عمل تیز کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق قومی ون ڈے اسکواڈ میں زیادہ ردو بدل کا امکان نہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ حسن علی وائٹ بال ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں ، حیدر علی کیلئے جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے،
شان مسعود اور محمد حارث کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد نواز فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔