سینیٹر فیصل جاوید

اللہ کی مدد سے جیت ہماری ہے،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے جیت ہماری ہے،27مارچ کو ڈی چوک پر عوام اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پورا پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کپتان کی جانب سے کہا گیا کہ گھبرانا بالکل بھی نہیں ہے، اللہ کی مدد سے جیت ہماری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے ساتھ عوام ہو اس پارٹی کو پریشانی کیسی،27مارچ کو ڈی چوک پر عوام اپوزیشن اور ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پورا پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں