شازیہ مری

وزیراعظم عوام کے بعد اسمبلی کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں، شازیہ مری

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وزیراعظم کی اسمبلی میں اکثریت کھونے پر شازیہ مری نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عزت سے گھر جانے کا مفت مشورہ آج بھی دے رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ اسد قیصر اسپیکر کے منصب کی لاج رکھیں کیونکہ انکے بیانات اسپیکر کے منصب کی توہین ہے۔ پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے تاخیری حربوں سے وزیراعظم بچ نہیں پائیں گے، وزیراعظم عوام کے بعد اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ اپنے ہی اسمبلی ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر جتنی تاخیر کریں گے عدم اعتماد کرنے والے ممبران کی تعداد بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں