اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی خریدوفروخت کے بعد سینیٹ میں منتخب ہوئے، الیکشن ایکٹ کے تحت کسی ووٹر کو ووٹ خریدنے کےلئے لالچ نہیں دیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ ان کو مثال بنائیں ،سندھ کے لوگوں کے لوٹے ہوئے پیسوں کو یہ لوگ بچانے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ کے عوام کا چوری کیا گیا پیسہ پاپڑ والے کو بچانے کےلئے خرچ کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والوں نے اپنے ضمیر کو نیلام کر دیا ہے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر ملیکہ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی خریدوفروخت کے بعد سینیٹ میں منتخب ہوئے، الیکشن ایکٹ کے تحت کسی ووٹر کو ووٹ خریدنے کےلئے لالچ نہیں دیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کے پاس موقع ہے کہ ان کو مثال بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک میں خریدوفروخت کا بازار قائم کیا ہوا ہے تاکہ جو قیمت لگائے اس آپ خرید سکیں،یہ لوگ پاکستان کے جمہوری امن کے دشمن ہیں،تمام فراڈیے سندھ ہاﺅس میں اکٹھے ہو گئے ہیں،ان کی جانب سے سندھ کے لوگوں کا چوری کیا گیا پیسہ جو سکولوں میں بچوں کی تعلیم، ہسپتالوں اور کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے خرچ ہونا تھا وہ این ایچ اے دوہزار ارب روپے سندھ حکومت لے کر چلی گئی،سندھ کے لوگوں کے لوٹے ہوئے پیسوں کو یہ لوگ بچانے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ کے عوام کا چوری کیا گیا پیسہ پاپڑ والے کو بچانے کےلئے خرچ کیا گیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والوں نے اپنے ضمیر کو نیلام کر دیا ہے،نوٹوں کی چمک کو دیکھ کر ان کے ضمیر جاگ گئے ہیں،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ نیلام گھر پر ہمیشہ ہمیشہ کےلئے پابندیاں لگائے،کیونکہ یہ اپنے اثاثے کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے کےلئے کھڑے ہیں،ہم پاکستان کی جمہوریت کو نیلام گھر نہیں بننے دیں گے،تحریک عدم اعتماد کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ پانچ دس ارب میں پوری جمہوریت خرید لی جائے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کا اہم ادارہ ہے،الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹ کی تفریق کو بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پاکستان کے جمہوری نظام کےلئے بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن کو ضمیر فروشوں کے خلاف ازخود نوٹس لینا چاہیے،کیونکہ بعض ارکان عوام کے ووٹ کے تقدس کا پامال کررہے ہیں