اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر پوزیشن واضع کرنے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے بعد ان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام اراکین تاحیات نااہل ہوں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔