بیجنگ (نمائندہ خصوصی) تبت خوداختیار علاقے سے تعلق رکھنے والے تبتی قومیت کے بائیس نوجوان اداکاروں کی جانب سے ڈرامہ” ہیملیٹ ” پیش کیا گیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق تبت خوداختیار علاقے سے تعلق رکھنے والے 22 نوجوان اداکار ،شنگھائی تھیٹر اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔ان کے “ہیملیٹ” میں نہ صرف یورپ کی روایات شامل ہیں بلکہ اس میں تبت کے ثقافتی عوامل بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اس ڈرامے کے جنرل ڈائریکٹر پھو چھون شین نے کہا کہ بیشتر اداکار چراگاہوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آرٹ اور تعلیم کی وجہ سے ان کی زندگی اور قسمت بدل گئی ہے۔بیجنگ میں پرفارمنس کے بعد یہ بائیس نوجوان اداکار “ہیملیٹ”کو پورے چین میں پیش کریں گے۔