آرٹیکل 63

آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ کو موقع دے رہا ہے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو یہ موقع دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، انہیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں