ملتان (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی رقم بڑھا کر 14 ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں احساس ادائیگیوں کے معیار و رفتار کو مزید بہتر بنانے کیلیئے اقدامات پرغورکیا گیا جبکہ اجلاس ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر میں ہوا۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور احساس کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی رقم بڑھا کر اب 14ہزار فی گھرانہ کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ احساس کفالت صارفین کے بچوں کے احساس تعلیمی وظائف بھی جاری ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کاجنوبی پنجاب میں احساس ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلیئے تعاون پراتفاق ہوا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مربوط لائحہ عمل مرتب ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے بھرپور تعاون کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ادائیگیوں کو آسان بنانے کیلیئے ادائیگی مراکز کی تعداد بھی بڑھا رہے ہیں۔