انٹر بینک

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 181روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا

کراچی (گلف آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 181روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر روپے کی قدر کو گراتا ہوا182روپے پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے بڑھ کر181.20روپے اور قیمت فروخت180.70روپے سے بڑھ کر181.30روپے ہو گئی .

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید180.50روپے سے بڑھ کر181.50روپے اور قیمت فروخت181روپے سے بڑھ کر182روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یور و کی قیمت خرید198روپے اور قیمت فروخت200روپے پر برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236روپے اور قیمت فروخت 238.50روپے پر مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں