چینی وزیر خا رجہ

چین اور اسلامی مما لک کے ما بین تعاون کی وسیع گنجا ئش ہے،چین اور اسلا می دنیا گہرے تا ریخی تعلقات کی حا مل ہے، چینی وزیر خا رجہ

اسلام آ با د (نمائندہ خصوصی)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ چین اور اسلامی ممالک کے مابین تعاون کی وسیع گنجائش ہے، چین اور اسلامی دنیا گہرے تاریخی تعلقات ،یکساں اقدار اور مشترکہ تاریخی مشن رکھتے ہیں، وہ چین کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے پہلی مرتبہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں جو چین اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے بھرپور خواہش کا عکاس ہے۔

چینی وزیر خا رجہ نے وزیر خا رجہ شاہ محمود قر یشی کے ہمراہ میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ “اتحاد،انصاف اور ترقی کے لیے شرکت داری کی تشکیل ” موجودہ اجلاس کاموضوع ہے جو خاص اہمیت کا حامل ہے۔یہی چار کلیدی الفاظ چین کے اس اجلاس میں شرکت کا مقصد اور مسلمان دوستوں کے ساتھ اتفاق رائے ہیں۔وانگ ای نے کہا کہ ہم اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر باہمی حمایت اور باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنےکو تیار ہیں ۔دونوں اطراف کا تعاون ،جنوب جنوب تعاون کا اہم حصہ ہے اور دونوں کو مل کر مزید متحد ہو کر یک آواز ہونا چاہیے اور مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل درآمد کریں گے تاکہ عالمی عدل و انصاف کا تحفظ کیا جائے۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین اور اسلامی ممالک کے مابین تعاون کی وسیع گنجائش ہے۔ہم اسلامی دنیا کے دوستوں کے ساتھ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر ،اپنی اپنی ترقی نیز عالمی اقتصادی بحالی و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں