اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکثریتی ایم این ایز ایسے ہیں جنہوں نے پیسے نہیں لیے ناراض ہیں ایک دو ایسے ایم این ایز ہوں گے جنہوں نے پیسے لیے ہوں گے۔
ایک انٹرویومیں علی محمدخان نے کہا کہ رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے شکوے ہیں میں خود وزیراعظم سے بات کروں گا یہ آج بھی کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انہیں کوئی زبردستی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔علی محمدخان نے کہا کہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرے گی مولانا کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا عمران خان یہاں ہی ہیں اورپاکستان میں ہی رہیں گے۔