شہباز شریف

بحیثیت قوم ہمیں بابائے قوم کے ایمان، اتحاداور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک ، ملک وقوم کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں بابائے قوم کے ایمان، اتحاداور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔پاکستان اللہ تعالی کی رحمت اور مسلمانان برصغیر کی دعائوں کی قبولیت کا مظہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بابائے قوم حضرت قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں جہوری جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا ۔

انہوںنے کہاکہ وطن کے قیام کے لئے قربان ہوجانے اور عظیم قربانیاں دینے والوں کو سرجھکا کر سلام پیش کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آج کے دن ہم تحریک پاکستان کے شہدائ اور غازیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلمانان برصغیر کی آرزئوں کا مرکز اور ایک مقدس امانت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پچھتربرس میں پاکستان جوہری ملک بنا، تعمیر وترقی کا شاندار سفر طے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کرچی کرچی جمع کرکے جو آشیانہ بسایا گیا تھا، وہ آج بائیس کروڑ زندہ وتابندہ اور قابل فخرپرعزم پاکستانیوں کا سربلند وطن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت قوم ہمیں بابائے قوم کے ایمان، اتحاداور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آزادی اور شہداء کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم جمہوری، معاشی اور خارجہ محاذ پر اپنا حقیقی لوہا منوائیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس مقصد کے حصول کے لئے عوام کی نمائندہ تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کو مل کر ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا ہوگا، مفاہمت سے مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آزادی، سالمیت اور خودمختاری کوناقابل تسخیر بنانے کے لئے معاشی قوت، سیاسی استحکام ، انصاف اور عوام کی سماجی فلاح لازمی تقاضے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں قیام پاکستان کے مقاصد کو تعبیر دے کر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں