کراچی(گلف آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے منگل کو ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.20روپے سے بڑھ کر181.80روپے اور قیمت فروخت181.30روپے سے بڑھ کر181.90روپے ہو گئی.
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.50روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت200روپے پر مستحکم رہی جبکہ1.80روپے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر237.30روپے اور قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239.80روپے پر جا پہنچی ۔