کیف (گلف آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی آج( بدھ کے روز) جاپانی پارلیمان سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی اپنی ایسی کوششوں سے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں کییف کے لیے بین الاقوامی حمایت کے لیے کوشاں ہیں۔
ماضی کے اپنے سفارتی رویے کے برعکس جاپان یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے بعد سے روس کے خلاف سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ روس سے متعلق جاپان کے نئے سخت رویے سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ یوں چین کو خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا نیا موقع مل جائے گا۔ صدر زیلنسکی کے جاپانی پارلیمان سے خطاب کا دورانیہ تقریبا دس منٹ ہو گا۔