سینیٹر فیصل جاوید

اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ ادا کریں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ ادا کریں۔پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اور اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔

انہوںنے کہاکہ منڈی بہاوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات اور درگئی کی کامیاب جلسوں کے بعد (آج) جمعہ کو وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت ان شاء اللہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم پیغام دیا ہے کہ وہ خود عوام کو 27 مارچ کے جلسے کی دعوت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں